27 نومبر، 2016، 9:09 PM

ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 4 پاسدار شہید

ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 4 پاسدار شہید

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک امدادی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 4 پاسدار شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ  نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک امدادی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 4 پاسدار شہید ہوگئے ہیں۔ سپاہ کے رابطہ عامہ کے سربراہ بریگیڈير رمضان شریف نے کہا کہ یہ حادثہ دریائے کاسپیئن میں پیش آیا انھوں نے کہا کہ کاسپیئن تیل کمپنی کے ایک کارکن کی نجات کے سلسلے میں سپاہ کی فضائیہ نے ایک ہیلی کاپٹر روانہ کیا جو حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 پاسدار شہید ہوگئے ہیں۔

News ID 1868607

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha